
کابل (بی این اے) صوبہ بلخ حیرتان پورٹ محکمہ تیل اور گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں انھوں نے غیرمعیاری تیل اور گیس کی 80 ٹینکرز ازبکستان کو واپس کیے ہیں۔
حیرتان پورٹ کے محکمہ آئل اینڈ گیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولوی محمد ناصر نے باختر نیوز کو بتایا کہ رواں سال کے آخری چار مہینوں میں تیل اور گیس کی 7 ہزار 308 ٹینکرز درآمد کرکے حیرتان پورٹ نے 160 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیاہے اور اس محکمے کے تمام امور احسن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ناصری نے کہا گزشتہ چار مہینوں میں ہم نے غیرمعیاری تیل اور گیس کی 80 ٹینکرز ازبکستان کو واپس کیے ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کسی کو اپنے ملک میں غیرمعیاری تیل اور گیس درآمد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری شعبوں کی تمام درآمدات ٹیکنیکل ٹیم کی لیبارٹری میں چیک اپ کے بعد ملک میں درآمد کی جاتی ہیں۔