
کابل(بی این اے)
وزیر اعظم آفس کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالواسع نے تاجر خواتین کے ایک وفد سے ملاقات میں اطمینان دلایا کہ خواتین کی تجارت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے شعبہ اطلاعات نے ایک خبر ریلیز کی ہے جس میں بتایا گیا کہ چیمپر آف وومن ٹریڈرز کی چیئرمین ممتاز یوسفزئی نے ایک وفد کے ہمراہ آج وزیراعظم آفس کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالواسع سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وفد نے چیمبر آف وومن ٹریڈرز کی اپنی حالت پر بحالی اور تحفظ، خواتین تاجرات کو لائسنس کا اجرا، ویزوں کے اجرا میں سہولیات کی فراہمی، سفری سہولیات کی فراہمی، کرایہ اور املاک کی مالیت کی کمی میں خصوصی تعاون، خواتین کے لیے خصوصی تجارتی مارکیٹوں کا قیام، پڑوسی ممالک کی خواتین تاجرات کے ساتھ مشترکہ چیمبرز آف وومن ٹریڈرز کے قیام کی اجازت کے حوالے سے اپنی آرا اور مطالبات پیش کیں
ڈاکٹر عبدالواسع نے تاجرات خواتین کو اطمینان دلایا کہ امارت اسلامیہ خواتین تاجرات کو درپیش تمام مشکلات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا اور ان کے مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ شریک کیے جائیں گے۔