(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)سیکیورٹیTOP(UR)

خوارج کا خاتمہ ہوچکا ہے، وہ بے گناہ عوام سے اپنا انتقام لے رہے ہیں: مولوی عبدالکبیر

کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ داعشی خوارج ختم ہوچکے ہیں وہ بے گناہ عوام سے اپنا انتقام لے رہے ہیں۔
ایک پیغام میں انہوں نے گزشتہ روز کابل میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے ردعمل میں کہا خوارج کے خلاف امارت اسلامیہ کے سنجیدہ اقدامات کے نتیجے میں یہ عناصر نابود ہو چکے ہیں اور اب وہ بے گناہ لوگوں سے انتقام لے رہے ہیں۔
مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلام اور افغانستان کے دشمنوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں ایک بار پھر ہمارے روزہ دار ہم وطنوں پر حملہ کیا ہے، ایسے حملوں سے اسلام اور افغانوں کے دشمنوں کا اصل چہرہ سامنے آ جاتا ہے۔
پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور میں اپنی سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم کر دیا۔
پیغام میں حملے کے شہدا کے لیے قبولیت، زخمیوں کے جلد صحت یابی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن