
کابل (بی این اے) افغان ہلال احمر نے دل کے عارضے میں مبتلا 19 بچوں کو علاج کے لیے کابل کے ایک اسپتال ریفر کر دیا ہے۔
ہلال احمر کے پریس آفس نے آج ایک خبرنامہ میں کہا ہے ان بچوں کو علاج اور آپریشن کے لیے کابل کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل افغان ہلال احمر گزشتہ 9 ماہ کے دوران 979 دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کراچکا ہے جن کے علاج کے مصارف افغان ہلال احمر ادا کر رہا ہے۔