(UR)خبریں(UR)‏معاشرہ(UR)صحت

دل کے امراض میں مبتلا چھبیس بچے ہسپتال ریفر کر دیے گئے

کابل (بی این اے) افغان ہلال احمر کی جانب سے کابل کے ہسپتالوں میں دل کے امراض میں مبتلا 26 بچے علاج کے لیے ریفر کردیے گئے۔
افغان ہلال احمر کے پریس دفتر نے کہا ہے کہ یہ بچے کابل کے دو ہسپتالوں میں علاج اور آپریشن کے لیے متعارف کرائے گئے اور ان کے طبی اخراجات افغان ہلال احمر ادا کرے گا۔
گزشتہ 9 مہینوں میں افغان ہلال احمر 1117 دل کے عارضے میں مبتلا بچے علاج کے لیے کابل کے مختلف اسپتالوں میں داخل کراچکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن