
کابل (بی این اے) افغان ہلال احمر نے دل کے عارضے میں مبتلا بیس بچوں کو علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کردیا۔
افغان ہلال احمر کے پریس آفس نے آج یہ خبر دیتے ہوئے کہا یہ بچے دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انہیں افغان ہلال احمر نے علاج کے لیے کابل کے اسپتالوں میں بھیجا ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ ان مریضوں کے تمام اخراجات افغان ہلال احمر ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں دل کے عارضے میں مبتلا 893 بچوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔