خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لغمان، محکمہ بجلی کی آمدنی میں 80 ملین افغانی کا اضافہ

 

کابل(بی این اے) محکمہ بجلی کے حکام نے اس محکمے کی آمدنی میں 80 ملین افغانی کے اضافے کی اطلاع دی ہے۔
لغمان الیکٹرسٹی کے سربراہ مولوی عمرگل نائب نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں انہوں نے 137 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا تھا، جبکہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کی آمدن 217 ملین افغانی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 ملین افغانی کا اضافہ ظاہر کرتاہے، اضافے کی وجہ بجلی کے اخراجات کی جلد وصولی اور قسطوں کی ادائیگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران بجلی کے نیٹ ورکس کی مرمت کا کام باقاعدگی سے کیا گیا، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے سینکڑوں خاندانوں تک بجلی پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت لغمان میں تقریباً 23 ہزار خاندانوں کو بجلی کی سہولت میسر ہے اور دیگر خاندانوں کو بھی بجلی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button