خبریںسیاستاقتصادTop

چین میں افغانستان کے سفیر سے چین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ملاقات

 

کابل( بی این اے) چین میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) سے چین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماو مینگ نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ماومینگ نے افغان سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے ساتھ ہی چین میں افغانستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مثبت سیاسی تعلقات کو اہم پیش رفت قرار دیا اور ہمہ گیر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
افغان سفیر نے اگلے پیر کو دارالحکومت کابل میں علاقائی رابطہ گروپ ممالک کے پہلے اجلاس کے بارے میں بھی بات کی اور اس میں شریک ممالک کی طرف سے مزید باہمی تعاون کی تشکیل پر زور دیا۔
یاد رہے کہ اس ملاقات میں افغانستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سفارتی معاملات بھی زیر بحث آئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button