خبریںکھیل

لوگر، ساؤتھ زون کے سطح پر والی بال مقابلوں کا آغاز

 

کابل(بی این اے) صوبہ لوگر کے سپورٹس اینڈ فزیکل ٹریننگ ڈائریکٹریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور جنوبی زون میں نمایاں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے پانچ صوبوں کے درمیان والی بال مقابلوں کا آغاز کردیاگیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر انجینئر مزمل نعیم نے باختر نیوز کو بتایا جنوبی زون کی سطح پر 5 صوبوں کے درمیان لوگر اور نیشنل والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ان مقابلوں کا آغاز پل عالم شہر کے ریاستی جمنازیم میں کیا گیا ہے۔
مزمل نعیم نے مزید کہا پانچ دن تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا مقصد ساؤتھ زون کی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب اور ان کو اجاگر کرنا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی لوگر کے زیراہتمام چاروں صوبوں کی والی بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے لوگر ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button