
کابل (بی این اے) افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی راشد خان کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔
کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ راشد خان کو ٹریننگ کے دوران کمر میں درد محسوس ہوا، ڈاکٹر کے معائنے کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لیے آرام دیا گیا۔
کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیم کے ڈاکٹر کے مطابق راشد اس عرصے کے دوران مکمل زیر علاج رہیں گے اور امید ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے لیے ٹیم جوائن کر لیں گے۔
افغانستان اور سری لنکا کی قومی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔