
کابل (بی این اے) روسی وفاقی محکمہ انسداد منشیات افغان وزارت داخلہ کے محکمہ انسداد منشیات کے ساتھ تعاون کرے گا۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ڈپٹی کاؤنٹر نارکوٹکس ملا عبدالحق اخوند نے روسی فیڈریشن کے محکمہ انسداد منشیات کے نمائندے اولیگ میونوف سے ملاقات کی۔
وزارت داخلہ کے پریس آفس نے آج ایک خبر میں کہا ہے اس ملاقات میں سیکریٹری محکمہ انسداد منشیات نے روسی نمائندے کو اپنے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا کہ نشے کے عادی افراد کو کیسے اکٹھا کیا جاتا ہے، منشیات کے عادی افراد کے علاج کے طریقے اور ان کے پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں کے بارے میں معلومات دیں۔
روسی فیڈریشن کے انسداد منشیات کے نمائندے نے منشیات کے خلاف جنگ میں امارت اسلامیہ کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور متعلقہ محکمے سے تعاون کا وعدہ کیا۔