خبریں‏معاشرہTop

آریانا افغان ائیرلائن کا خوست سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

 

کابل (بی این اے) وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ آریانا افغان ایئرلائن جلد ہی خوست سے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی۔ وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزارت ٹرانسپورٹ و ہوا بازی کے مطابق امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد چند بین الاقوامی کمپنیوں نے افغانستان کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جن میں فلائی دبئی، ایئر العربیہ، کیش، ماہان اور تابان شامل ہیں۔ دوسری جانب افغان ایئر لائنز کابل اور بلخ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کے بعد خوست سے بین الاقوامی پروازیں شروع کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button