خبریںسیاستTop

انسانی حقوق پر رچرڈ بینٹ کی رپورٹ امارت اسلامیہ کے خلاف ایک پروپیگنڈہ ہے: ذبیح اللہ مجاہد

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک کی انسانی صورتحال پر رچرڈ بینٹ کی حالیہ رپورٹ کو امارت اسلامیہ کے خلاف پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے "ایکس” اکاؤنٹ پر لکھا کہ: "انسانی حقوق پر رچرڈ بینٹ کی رپورٹ امارت اسلامیہ کے خلاف پروپیگنڈے کی ایک کوشش ہے۔”
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ماضی کے مقابلے میں تمام افغان مرد و خواتین کو جان و مال اور نفسیاتی تحفظ حاصل ہے۔ کوئی کسی کے حق کو پامال نہیں کر سکتا۔ ہر شہری کو اس کے شرعی حقوق حاصل ہیں اور وہ امن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button