(UR)خبریں(UR)اقتصاد(UR)‏معاشرہTOP(UR)

ضرورت مند خواتین کو ان کے گھروں میں کام اور منافع فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: افغان ہلال احمر

کابل(بی این اے)افغان ہلال احمر کے سربراہ مولوی مطیع الحق خالص نے آج کنڑ کے دورے کے دوران صوبائی مرکز میں 700 یتیم بیواؤں میں 50 لاکھ 9ہزار 5سو افغانی نقد امداد کی تقسیم کا آغاز کیا۔
اس سلسلے کی افتتاحی تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ درد محسوس کرسکتے ہیں کہ کسی گھر میں کوئی مرد نہیں ہے اور اس میں کوئی معذور ہے، تو اس سے ہماری بہنوں کو کس قدر مصائب کا سامنا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ہماری بہنوں کے ہرلحاظ سےمدد ہوسکے۔
افغان ہلال احمر کے سربراہ نے مزید کہا کہ گھر کے اندر ضرورت مند بہنوں کے لیے کام اور نفع بخش نظام بنانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہے، تاکہ وہ لائیو سٹاک، پولٹری کے تحفظ یا زراعت کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔
واضح ر ہے کہ افغان ہلال احمر اس سے قبل بھی ملک کے مختلف حصوں میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرچکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن