
کابل (بی این اے) طورخم کسٹمز کے حکام نے 49 مختلف میڈلز کی اسمگلنگ ناکام بنالی۔
طورخم کے کسٹم آفیسر مولوی عصمت اللہ یعقوب نے باختر نیوز کو بتایا کہ سکین سیکشن کے اہلکاروں 49 غیر ملکی مختلف قسم کے تمغے قبضے میں لیے ہیں۔
یعقوب نے مزید کہا کہ ان تمغوں کے سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس کسٹم میں بہت سے تاریخی آثار، قیمتی پتھر، ہتھیار اور دیگر مختلف اشیا جنہیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ضبط کیا گیا تھا۔