
کابل(بی این اے ) افغان ہلال احمر نے دل کی سوراخ کے عارضے میں مبتلا بچوں کا ایک اور گروپ دارالحکومت کابل کے چار ہسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرادیا۔
ذرائع نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 42 بچے ہیں جو اس وقت دل کے عارضے میں مبتلا ہیں،ان ہسپتالوں میں ان کا علاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 13 ماہ کے دوران افغان ہلال احمر 1701 دل کے سوراخ کے عارضہ میں مبتلا بچوں کو مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر چکا ہے جس کے علاج کے تمام اخراجات افغان ہلال احمر ادا کر رہا ہے۔