خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بامیان، محکمہ شماریات و معلومات، 10 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا

 

کابل (بی این اے) بامیان کے محکمہ شماریات و معلومات کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ محکمے نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 10 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
بامیان کے محکمہ شماریات کے پریس آفیسر محمد محسن ظفری نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ محکمے نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران مردوں میں 7,379 نئے کاغذی شناختی کارڈز اور خواتین میں 6,997 نئے کاغذی شناختی کارڈز تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک شناختی کارڈز کےاجراء سے 71 لاکھ 58 ہزار 200 افغانی اور کاغذی شناختی کارڈز کےاجراء سے 30 لاکھ 86 ہزار 800 افغانی ریونیو اکٹھا کیاگیاہے۔ جو کہ مجموعی طور پر چھ ماہ کے دوران ایک کروڑ 2 لاکھ 45 ہزار افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا گیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button