
کابل(بی این اے ) غزنی کے محکمہ اقتصادیات کے حکام نے صوبے کے مرکز سمیت متعدد اضلاع میں 10لاکھ ڈالر سے زائد کی لاگت سے 57 کمیونٹی پروجیکٹس شروع کرنے کی اطلاع دی ہے ۔
مذکورہ صوبے کے اقتصادیات کے سربراہ مولوی نادر شاہ شریف نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ صوبے کے مرکز سمیت اندڑ، خواجہ عمری اور واغز اضلاع میں انٹرنیشنل فوڈ پروگرام اور ناورے آرگنائزیشن کے مالی تعاون سے 10لاکھ 59 ہزار 761 ڈالر کی لاگت سے 57 کمیونٹی پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ناورے تنظیم کے سربراہ سید محمد نوید نے بتایا کہ مذکورہ عوامی منصوبوں میں پانی کے چھوٹے ڈیموں ، ریٹیننگ وال اور بارش کے پانی کے ذخائر کی تعمیر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے ملک کے کئی صوبوں میں اسی طرح کے منصوبے لگائے گئے ہیں۔