(UR)خبریں(UR)سیکیورٹی(UR)‏معاشرہ

غور، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں منشیات فیکٹری تباه


فیروزکوہ (بی این اے) غور میں منشیات کی فیکٹری برآمد کر کے تباہ کر دی گئی۔
یہ فیکٹری تیور ضلع کے دروازہ گاؤں میں چل رہی تھی جسے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دریافت کرکے آگ لگادی گئی۔
غور پولیس کے ترجمان عبدالرحمن بدری نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ اس فیکٹری میں ہزاروں کلو گرام منشیات اور کیمیکل برآمد کیا گیا جسے بالآخر آگ لگا دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ضلع الفاروق غور میں ایک آپریشن کے دوران پوست کی سولہ ایکڑفصل تباہ کر دی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن