
پل خمری (بی این اے) غوری بغلان سیمنٹ فیکٹری کی پیداوار میں گزشتہ سال 47 ہزار ٹن سے زائد کا اضافہ ہوا۔
سیمنٹ فیکٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری کی پیداوار گذشتہ سال اس سے قبل والے مالی سال کے مقابلے میں 47 ہزار ٹن بڑھ گئی ہے۔
غوری بغلان سیمنٹ فیکٹری کے اسسٹنٹ فنانشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو آفیسر عبدالوکیل قیومی نے باختر ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا اس سے قبل والے برس 94 ہزار 84 ٹن سیمنٹ تیار کیا گیا جبکہ گزشتہ سال میں یہ مقدار 1 لاکھ 40 ہزار 252 ٹن رہی۔ یہ اعداد 47168 ٹن پیداوار کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 لاکھ 15 ہزار 905 افغانی کی آمدن ہوئی ہے۔