
کابل، باختر نیوز ایجنسی
غور پولیس ہیڈ کوارٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ آج اس صوبے کے پسابند ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے 1128 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی ہے۔
اس صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان عبدالرحمن بدری نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ یہ منشیات پسابند ضلع میں دو فیلڈر گاڑیوں سے برآمد کی گئی۔
بدری نے مزید کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے پاس سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔
ان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، اور انہیں جلد عدالتی اداروں کے حوالے کر دیا جائیگا۔