خبریںسیکیورٹی

کابل، گزشتہ دو سالوں میں 313سنٹرل کور میں 6 ہزار مختلف عسکری گاڑیوں کی مرمت مکمل

 

کابل (بی این اے) وزارت دفاع کے 313 سنٹرل کور کے تکنیکی عملے نے کور کی 6 ہزار مختلف گاڑیوں کی مرمت مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق 313 سنٹرل کور کے ترجمان جاوید بلال کا کہنا ہے کہ اس کور کے تکنیکی عملے اور قیادت کی خصوصی توجہ کے نتیجے میں کور کے ہیڈ کوارٹرز اور متعلقہ یونٹس کی ورکشاپس میں گزشتہ دو سال میں 6 ہزار مختلف گاڑیوں کی مرمت کی جا چکی ہے۔
جاوید بلال کا مزید کہنا ہے کہ ان گاڑیوں میں ہزاروں رینجر گاڑیاں، سینکڑوں انٹرنیشنل ٹرک، سینکڑوں مختلف قسم کے ٹینک اور سینکڑوں دیگر قسم کی بھاری گاڑیاں شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ہزاروں ہتھیاروں کی مرمت بھی کی گئی ہے جن میں سے زیادہ تر توپیں، اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور دیگر بھاری ہتھیار ہیں۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد دارالحکومت کابل اور مختلف صوبوں میں کئی فوجی طیارے اور دسیوں ہزار فوجی گاڑیاں بحال کر دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button