
میمنہ(بی این اے) فاریاب میں دو اسکولوں کے لیے عمارت کی تعمیر سے تیرہ سو طلبہ کو تعلیمی ماحول میسر آیا ہے۔ فاریاب کے ضلع دولت آباد اور ضلع خواجہ سبزپوش کے انتہائی دور افتادہ علاقوں میں ان سکولوں کی عمارت Oktid تنظیم نے ناروے کے تعاون سے 11 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر کی۔
فاریاب محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی شمس اللہ فاریابی نے باختر نیوز ایجنسی کو بتایا ان عمارتوں کی تعمیر سے تیرہ سو طلباء کو پہلی بار حصول علم کے لیے مناسب جگہ ملی ہے۔