سیاستTopخبریں

نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے صدر کی نائب وزیراعظم کو اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ عبدالرحمن عطاش نے ملاقات کی۔
کمپنی کے سربراہ نے نائب وزیراعظم کو اپنی سرگرمیوں کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے قوشتیپہ کینال پراجیکٹ کے بڑے حصے کی تکمیل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کئی دیگر قومی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں سے کچھ مکمل ہو چکے ہیں اور دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
نیشنل ڈیولپمنٹ کمپنی کے سربراہ نے جمہوریت ہسپتال کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مذکورہ ہسپتال کے تمام تعمیراتی کام مکمل ہو جائیں گے۔
نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کی سرگرمیوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوشتیپہ کینال جیسے بڑے ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد امارت اسلامیہ افغانستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم نے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام قومی منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران پوری دلجمعی سے کام کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں انتھک جدوجہد جاری رکھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button