خبریںاقتصاد‏معاشرہ

خوست، ضلع صبری 2 لاکھ ڈالر سے زائد کی لاگت سے ڈیم اور نہر کی تعمیر کا کام مکمل

 

کابل( بی این اے ) صوبہ خوست کے ضلع صبری اور یعقوبی میں شمل خرم کینال محکمے کی نگرانی میں ایک ڈیم اور نہر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
یہ منصوبہ آٹھ ماہ میں ٹی ایل او نامی تنظیم اور سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی فنڈ سےمکمل کیا گیا جس سے 2221 ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہو گی اور پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا۔
ٹی ایل او آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کی اونچائی 25میٹر ہے اور لمبائی 1400 میٹر ہے۔ اس کی تعمیر پر 2 لاکھ 12 ہزار 619 ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ جس میں سے 10 فیصد خرچ علاقے کے لوگوں نے برداشت کیا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ 30 ملین افغانی کی لاگت سے مزید 8 چیک ڈیموں کی تعمیر جاری ہے جبکہ دیگر تین اضلاع کے لیے تین چیک ڈیموں کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button