
کابل (بی این اے ) افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور ان کے وفد نے قطر میں افغان سفارت خانے اور سیاسی دفتر میں افغان تاجروں اور قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
مولوی امیرخان متقی نے انہیں افغانستان کی سلامتی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے مسائل، مشورے اور تجاویز ان کے ساتھ شیئر کریں۔
افغان تاجروں اور قبائلی عمائدین نے قطر میں امارت اسلامیہ کے سفارت خانے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ قطر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ اور تقسیم کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔
انہوں نے وزیر خارجہ سے قطر کے لیے ویزا شروع کرنے، دوحہ کے لیے براہ راست پروازیں اور افغانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
امیرخان متقی نے یقین دلایا کہ انہوں نے متعلقہ ادارے کو ہدایت کی ہے اور بہت جلد قطر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ شروع کردی جائے گی۔