
کابل(بی این اے )قندوز کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈھائی ملین افغانی کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر شروع ہوئی ہے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ صوبے کے ضلع اقتاش میں پل کا تعمیری کام وزارت تعمیرات عامہ کی جانب سے ڈھائی ملین افغانی کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے جسے مستقبل قریب میں مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ضلع کے مکین مذکورہ پل کی مرمت سے خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت مذکورہ ضلع کی سڑکیں بھی تعمیر کرے۔