(UR)خبریں(UR)‏فرہنگ(UR)‏معاشرہTOP(UR)

قندھار، گل انار کے روایتی سالانہ مشاعرے کا انعقاد


کابل (بی این اے) قندھار میں کل شام گل انار کا روایتی سالانہ مشاعرہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے عینو مینا میں منعقد ہوا جس میں کئی اعلیٰ حکام، شاعروں، ادیبوں اور مصنفین نے شرکت کی۔
قندھار محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی انعام اللہ سمنگانی نے افتتاحی تقریر کے دوران تمام مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مزید کہا کہ گل انار فیسٹیول کا انعقاد وزارت اطلاعات و ثقافت اور قندھار محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشاعروں کا مقصد ملک کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ملا خیر اللہ خیرخواہ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دشمنوں نے ہمارے شاعروں اور ادیبوں کو نشانہ بنایا,۔ اب جب کہ ہم آزاد ہیں تو ہمارے شاعر اور ادیب ایسی نظمیں اور افسانے تخلیق کریں کہ آنے والی نسلوں کو غیر ملکی ثقافت اور فکر سے بچا کر رکھیں۔
بعد ازاں امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ثقافت اور زبان قوم کی جان ہوتی ہے۔
مجاہد نے مزید کہا کہ شاعروں اور ادیبوں کو نظام کی بقا کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت پسندوں کو شکست دینے کا ہدف اسلامی نظام کا قیام ہے جو محاذوں کے مجاہدین نے کیا اور اب اس نظام کی حفاظت شاعری، ادب اور قلم کے ذریعے کی جائے۔
یاد ر ہے کہ مشاعرے کے آخری حصے میں ایک مظاہرہ بھی کیا گیا جس کا شرکاء نے پرتپاک استقبال کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن