
کابل، باختر نیوز ایجنسی
قندھار کے ضلع سپین بولدک میں 200 کلو گرام مہنگے پتھروں کی پاکستان اسمگلنگ کو روک دی گئی۔
اس صوبے کے سیکورٹی حکام نے باختر ایجنسی کے نمائندے کو بتایا کہ یہ پتھر کل رات گئے سپین بولدک کے کسٹم سے تفتیش کے دوران قبضے میں لیے گئے جن کی پاکستان کو سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
قابل ذکر ہے، کہ حال ہی میں طورخم کسٹم نے بھی سینکڑوں کلو گرام قیمتی پتھر کی اسمگلنگ کو روک کر ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔