(UR)خبریں(UR)سیکیورٹی

قندھار و بامیان، منشیات کی دو فیکٹریاں تباہ کر دی گئیں

کابل (بی این اے) قندھار اور بامیان میں منشیات کی دو فیکٹریاں دریافت کر کے تباہ کر دی گئی ہیں۔
قندھار پولیس کمانڈ کے ترجمان حافظ صابر نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع اسپن بولدک کے علاقے ناوہ میں 500 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہیں اور ضلع نیش میں منشیات کی ایک فیکٹری 1350 کلو گرام منشیات سمیت تلف کردی ہے۔
اسی اثنا بامیان کے گورنر کے ترجمان صبور فرزان سیغانی نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ یکاولنگ ضلع نمبر 1 کے علاقے ہزار چشمہ میں منشیات کی تیاری اور پروسیسنگ کی ایک بڑی فیکٹری برآمد کر کے تباہ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فیکٹری میں 10 ٹن پروسس شدہ منشیات جلا دی گئی ہیں اور اس کے سلسلے میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن