(UR)اقتصادTOP(UR)(UR)خبریں

قندھار ٹماٹر روب فیکٹری فعال، روزانہ 100 ٹن روب کی تیاری

کابل ( بی این اے ) قندھار چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک بڑی فیکٹری روزانہ 100 ٹن روب تیار کرتی ہے۔
مذکورہ صوبے کی روب پروڈکشن فیکٹری کے منیجر شبیر احمد صافی نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ یہ فیکٹری جدید مشینوں سے 350 ٹن ٹماٹر یومیہ پروسس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن اس وقت قلت کے باعث 100 ٹن ٹماٹر پراسس کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان فیکٹریوں میں درجنوں شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیا گیا ہے۔
فیکٹری کے عہدیداروں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے ملک کی مصنوعات استعمال کریں تاکہ ملک معاشی طور پر خود کفیل ہوسکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن