خبریں‏معاشرہ

گزشتہ ماہ ملک بھر میں 320,000 سے زائد الیکٹرانک تذکرے ( شناختی کارڈز) تقسیم کیے گئے

 

کابل(بی این اے ) قومی ادارہ شماریات و اطلاعات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں ملک بھر 3 لاکھ 20 ہزار 146 شہریوں میں الیکٹرانک شناختی کارڈ تقسیم کیے گئے۔
ادارے نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں سب سے زیادہ ای آئی ڈیز کابل میں64 ہزار ،ننگرہار میں28ہزار 87 ، بلخ میں 21 ہزار 616 اور ہرات میں 16 ہزار تقسیم کی گئیں ۔
ادارے نے مزید کہا کہ مذکورہ صوبوں کے بعد صوبہ خوست میں 9,791 اور قندوز میں تقریباً 9,000 الیکٹرانک شناختی کارڈز تقسیم کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں 7 ہزار 479 شہریوں کو الیکٹرانک شناختی کارڈز کی تقسیم کے بعد خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button