خبریںاقتصاد‏معاشرہ

میدان وردگ، 323 ملین افغانی کی لاگت سے 451 ترقیاتی منصوبوں کا کام مکمل

 

کابل(بی این اے) وزیر تعمیرات و ترقی دیہات ملا محمد یونس اخوندزادہ نے ایک وفد سمیت صوبہ میدان وردگ میں 323 ملین افغانی مالیت کے 451 منصوبوں کی تکمیل کے بعد افتتاح کیا۔
ان منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر تعمیرات وترقی دیہات، میدان وردگ کے گورنر قاری بختیار معاذ، قبائلی عمائدین اور متعدد اعلی حکام موجود تھے۔
وزیر تعمیرات وترقی دیہات ملا محمد یونس اخندزادہ نے ان منصوبوں کو صوبے کی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور ملک میں بنیادی منصوبوں کے نفاذ کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
ملا محمد یونس اخوندزادہ نے نجی ادارے کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ تمام صوبوں میں عوامی منصوبوں کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل کریں۔
اس دوران صوبائی سربراہ محکمہ تعمیرات وترقی دیہات مولوی وحید اللہ راشد نے کہا کہ صوبے میں 451 چھوٹے ترقیاتی منصوبے ایکٹڈ تنظیم کی طرف سے 323 ملین افغانی کی لاگت سے میدان شہر، جلریز اور بہسود مکمل ہوئے ہیں۔ جن میں سڑکوں کی تعمیر، حفاظتی دیواریں، پلوں کی مرمت و بحالی، نہروں و صاف پانی کے نیٹ ورکس کی بحالی سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ میدان وردگ کے قبائلی رہنماؤں نے حکام کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ پانی کے انتظام اور متوازن ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی طرح کے مزید منصوبوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button