
کابل (بی این اے) محکمہ زراعت لغمان نے ہالینڈ کمیٹی کے تعاون سے صوبہ لغمان میں ڈیری پروسیسنگ کے دو مراکز قائم کردیے۔
زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کی وزارت نے خبر شائع کرتے ہوئے کہا ہے یہ ڈیری پروسیسنگ سینٹرز جدید آلات سے لیس ضلع قرغیی کے گاؤں کندے اور لغمان کے مرکز قلعہ شیخان میں قائم کیے گئے ہیں۔
وزارت زراعت نے بتایا ہے کہ ڈیری پروڈکشن اور پروسیسنگ سینٹرز کے قیام کا مقصد لوگوں سے باقاعدگی سے دودھ اکٹھا کرنا اور دودھ کی مصنوعات، پنیر، دہی وغیرہ تیار کرنا ہے جس سے یہ مصنوعات لوگوں کو کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔