خبریں‏تعلیم و تربیت

لغمان: پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت سے بچیوں کے دو سکولوں کی تعمیر مکمل

کابل(بی این اے)لغمان وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ لغمان ضلع قرغیو میں UNHCR کے مالی معاونت سے دو سکولوں گل باچا الفت اور اور زعفران کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے اور انہیں استعمال کے لیے حوالہ کردیا گیا۔ جس پر بالترتیب 4لاکھ 88 ہزار ڈالر اور ۳۷۱ ڈالر کی لاگت آئی۔
باختر نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق سکولوں کی افتتاحی تقریب میں لغمان کے گورنر قاری زین العابدین عابد نے سکولوں کی تعمیر کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا اور UNHCR کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم مولوی شاہ جہاں ساجد نے UNHCR کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے کہا اس وقت لغمان میں بہت سے نئے سکولوں کی تعمیر اور پرانے سکولوں کی مرمت کی ضرورت ہے۔ رفاہی ادارے اس حوالے سے تعاون کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن