Topخبریںسیاستاقتصاد

قندھار، گورنر سے ملک کے 34 صوبوں کے تاجروں اور صنعتکاروں کی ملاقات

کابل(بی این اے) قندھار کے گورنر ملا شیریں اخوند سے ملک کے 34 صوبوں کے تاجروں اور صنعتکاروں نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کو تجارت اور صنعت کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور پورے ملک میں صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر جامع بحث و مباحثہ ہوا۔
تاجروں نے امارت اسلامیہ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کی درخواستوں اور مسائل کا بروقت جواب دیاہے۔
آنے والے تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی کچھ مسائل بتائے اور ان کے حل کے لیے تعاون کی درخواست کی۔
اس موقع پر ملا شیریں آخوند نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور ہزاروں شہریوں کو کام کے مواقع فراہم کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا،اور مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button