Uncategorized

لوگر، خواتین کے لیے دو سائیکو تھراپی سینٹرز کا افتتاع


پل عالم (بی این اے) لوگر میں خواتین کے لیے دو خصوصی سائیکو تھراپی سینٹر کھولے گئے۔
اس سنٹر میں مختلف وجوہات کی بنا پر ذہنی امراض میں مبتلا خواتین کا علاج کیا جانا ہے۔
لوگر محکمہ صحت عامہ کے سربراہ حافظ سعید الرحمٰن قادری نے باختر ایجنسی کو بتایا بہت سی خواتین مختلف وجوہات کی بنا پر ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں علاج گاہوں میں مردوں کی دماغی امراض اور ان کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے ایک شعبے کا قیام زیر غور ہے۔
یہ دونوں سائیکو تھراپی سینٹرز ملکی ادارے نے ایک لاکھ اکتالیس ہزار امریکی ڈالر کی لاگت سے بنائے ہیں۔
لوگر کے مرکزی ہسپتال اور ایک اور مرکز کے بعد لوگر میں ذہنی مریضوں کا علاج کرنے والا یہ تیسرا کلینک ہے۔

مزید دکھائیں
واپس اوپر بٹن