خبریںاقتصاد‏معاشرہ

قندھار الیکٹرسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریونیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ

 

کابل(بی این اے)قندھار کے محکمہ بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ریونیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قندھار الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار حاجی محمد ارشاد احمدی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ کمرشل ڈیپارٹمنٹ نے رواں سال کے گزشتہ آٹھ مہینوں میں 79 کروڑ 93 لاکھ افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے انہی آٹھ مہینوں میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 85 لاکھ افغانی ریونیو حاصل ہوا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال حاصل شدہ ریونیو میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button