خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

تاپی منصوبے پر چار ہفتوں میں عملی کام کا آغاز ہوگا

 

کابل(بی این اے) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے تاپی منصوبے کے ڈائریکٹر مراد امانوف اور کابل میں ترکمانستان کے سفیر خواجہ عوضوف نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیر معدنیات و پٹرولیم نے تاپی منصوبے کے ڈائریکٹر اور کابل میں ترکمانستان کے سفیر کے ساتھ تاپی پروجیکٹ کی پیشرفت، اہم اور بنیادی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے تاپی منصوبے کی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: خوش قسمتی سے اس پراجیکٹ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان کی کوشش ہے کہ بقیہ کام بھی جلد از جلد مکمل کرکے اس پراجیکٹ کا عملی کام شروع کیا جائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے تاپی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کے ساتھ مذکورہ منصوبے کے لیے اراضی کا حصول اور گیس پائپ لائن روٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام ماحولیاتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کی نیشنل انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر کیا جائے، تاکہ ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے۔
واضح رہے کہ ترکمانستان کا ایک وفد مستقبل قریب میں صوبہ ہرات جائے گا اور ماربل کے پتھر خریدنے کے لیے صوبہ ہرات کے ماربل تاجروں سے ملاقات کرے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button