‏تعلیم و تربیتخبریں

مختلف یونیورسٹیوں کے 85 اساتذہ پاکستان میں ایک علمی ورکشاپ میں شرکت کے بعد وطن واپس لوٹے

کابل( بی این اے) سیکریٹری وزارت اعلی تعلیم ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے ان اساتذہ سے ملاقات کی جو یو ایس ٹی یونیورسٹی پاکستان کی دعوت پر ایک علمی ورکشاپ میں شرکت کے لیے پڑوسی ملک گئے تھے۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کے استعداد میں بہتری اور مشترکہ علمی پروگراموں پر اساتذہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔
باختر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مذکورہ ورکشاپ میں شریک اساتذہ نے ورکشاپ، اپنے دورہ پاکستان اور یو ایس ٹی یونیورسٹی کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ دونوں ممالک کے اساتذہ سائنس اور اعلیٰ تعلیم میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ علمی و سائنسی ورکشاپ تین ہفتے تک جاری رہی جس افغانستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے تقریباً 85 اساتذہ نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن