خبریں‏فرہنگTop

معاون برائے اشاعتی امور وزارت اطلاعات و ثقافت: پبلشرز کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

معاون برائے اشاعتی امور وزارت اطلاعات و ثقافت کا کہنا ہے کہ پبلشرز کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے
کابل(بی این اے) وزارت اطلاعات و ثقافت کے اشاعتی امور کے معاون مولوی مہاجر فراہی نے آج متعدد کتب پبلشرز سے ملاقات کی۔
باختر نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان پبلشرز یونین کے سربراہ سعید احمد سعید نے دیگر ناشران کتب کی نمائندگی کرتے ہوئے گفتگو کی اور بعض مسائل جن میں لائسنس کے حصول، جگہ کی کمی اور دیگر مسائل کے ساتھ اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
معاون برائے اشاعتی امور نے مسائل اور تجاویز سنتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مسائل اور تجاویز امارت اسلامیہ کے حکام سے شریک کریں گے اور ان مسائل کو جلدی حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
افغانستان پبلشرز یونین کے سربراہ کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 200 کتاب پبلشرز کام کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن