
ہرات (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اور وزیر پانی و بجلی حاجی ملا عبداللطیف منصور نے ہرات کے تجارتی دورے کے دوران اس صوبے کے گورنر شیخ الحدیث مولانا نور احمد اسلام جار سے ملاقات کی اور ہرات انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا۔
باختر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب و زیر اعظم نے اس صنعتی شہر کے دورے کے دوران ملکی مصنوعات کا معیار بہتر بنانے پر زور دیا اور مزید کہا کہ امارت اسلامیہ گھریلو مصنوعات کی ترقی کے لیے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو موزوں ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔