خبریںسیکیورٹیTop

حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ، ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ سے درجنوں افسران کی تربیت مکمل

 

کابل ( بی این اے ) حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ سے 234 افسران نے چار ماہ کی عملی اور پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی۔
وزارت دفاع کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی اسسٹنٹ آف ایجوکیشن مولوی باز محمد حمیدی نے تربیت پانے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ: آپ اسلامی فوج کی صفوں میں تنخواہ کے لیے خدمات انجام نہیں دے رہے بلکہ اللہ کی رضا کے لیے خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: جہاد اور اسلامی نظام حکومت کے دفاع میں سیکھے ہوئے فوجی فنون سے استفادہ کریں، اپنے آپ کو نسلی، مذہبی اور لسانی تعصب سے پاک کرکے تمام ہموطنوں کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔
فراغت پانے والے اہلکاروں نے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ ملک کی اسلامی اور قومی اقدار کے تحفظ کے لیے ہر حال میں جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button