
کابل (بی این اے) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کابل میں ترکی کے سفیر جہاد ارگین ای سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع اور تسلسل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے پریس آفس نے ایک خبر میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں قائم مقام وزیر خارجہ نے ایک بار پھر حالیہ زلزلے پر ترکی کے سفیر سے افغانستان کی حکومت اور عوام کی ہمدردی کا اظہار کیا اور اپنی بساط کے مطابق تعاون کا یقین دلایا۔
ترک سفیر نے افغانستان کے کونے کونے سے ملنے والی محبت، ہمدردی اور حمایت پر اظہار تشکر کیا اور مزید کہا کہ اس قدرتی آفت میں اب تک 41 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ زلزلہ ترکی کی تاریخ میں بے مثال ہے۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات، سیاسی، اقتصادی اور دیگر دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔