خبریںسیاستسیکیورٹی‏معاشرہTop

‎مولوی امیر خان متقی کی وزارت خارجہ کی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

کابل(بی این اے) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے گزشتہ روز سردار محمد داؤد خان ہسپتال اور ایمرجنسی ھسپتال جا کر وزارت خارجہ کی مرکزی سڑک پر کل ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے وزارت خارجہ کے ملازمین اور شہریوں کی عیادت کی اور تمام زخمیوں کو نقدی امداد فراہم کی ۔
‎مولوی امیرخان متقی نے ہسپتال کے ڈاکٹروں کو زخمیوں کے علاج پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں ایمرجنسی ہسپتال کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
‎یاد رہے کہ کل شام وزارت خارجہ کی سڑک پر دھماکے سے 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن