
کابل ( بی این اے) رئیس الوزراء کے معاون سیاسی مولوی عبدالکبیر سے گزشتہ روز پکتیا کے ضلع لجہ منگل کے متعدد قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ان قبائلی رہنماؤں نے امارت اسلامیہ کے ذمہ داروں
کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے امارت اسلامیہ کے ساتھ تعاون اور اسلامی نظام کی حمایت کا یقین دلایا اور اپنے ضلع کے رہائشیوں کے مسائل اور تجاویز رئیس الوزراء کے معاون سیاسی کے ساتھ شیئر کیں۔
مولوی عبدالکبیر نے اس ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ عوام سے ہی بنی ہے، عوام کی مدد سے جیتی ہے اور ہر حال میں ان کی خدمت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ ملک کی ترقی اور عوام کے اتحاد کے لیے مختلف شعبوں میں بنیادی کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بعض علاقوں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور امارت اسلامیہ کے تمام عہدیداران ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایک خود مختار، خوشحال اور خود کفیل افغانستان کا خواب حقیقت بن جائے۔