
کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر کو قائم مقام وزیر اعظم مقرر کردیا گیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند علاج اور کچھ عرصہ آرام کے لیے صوبہ قندھار میں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں ان کی ذمہ داریاں مولوی عبدالکبیر ادا کریں گے۔
اپنے ٹوئٹ کے تسلسل میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومتی معاملات میں یہ ایک معمول کی بات ہے، اس معاملے میں کسی کو پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔