خبریںاقتصاد‏معاشرہ

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 5 سالہ منصوبہ تیار

 

کابل(بی این اے) وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کے لیے پانچ سالہ منصوبہ تیار ہوچکا ہے ۔ جس سے بڑی حد تک بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
وزارت کے مطابق یہ منصوبہ ہرات، نیمروز، فراہ، ننگرہار، پکتیا اور پکتیکا میں شروع کیا جا رہا ہے۔
وزارت کی معلومات کے مطابق، افغانستان 220,000 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن اس میدان میں بہت کم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق کہ اگلے پانچ سالوں میں چار ارب ڈالر مالیت کے بجلی کے 200 منصوبے زیر غور ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button