(UR)خبریں(UR)سیاست(UR)سیکیورٹی(UR)‏معاشرہTOP(UR)

مولوی محمد یعقوب مجاہد کا مسلح افواج کو مکمل وسائل فراہمی کا عہد

کابل(بی این اے) وزیر دفاع مولوی یعقوب مجاہد نے الفتح 209 آرمی کور کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہم تمام بریگیڈز اور بٹالینز کو صحیح طریقے سے مکمل وسائل فراہم کریں گے۔
وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے خبر میں کہا ہے کہ قومی دفاع کے قائم مقام وزیر مولوی محمد یعقوب مجاہد نے 209 الفتح آرمی کور کا دورہ کیا اور کور کی قیادت، عہدیداروں، بریگیڈ کمانڈروں اور مجاہدین سے ملاقات کی۔
مولوی محمد یعقوب مجاہد نے مجاہدین کے اجتماع میں کہا کہ مجاہدین صفوں کے اتحاد، اپنے بزرگوں کی اطاعت، اسلامی نظام کے استحکام اور اپنے اسلامی و قومی مفادات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دیں۔
اس کے علاوہ مولوی محمد یعقوب مجاہد نے بریگیڈ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے کہا کہ اپنی تمام طاقت افغان قوم کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں اور وعدہ کیا کہ ہم تمام کورز کے بریگیذز اور بٹالینز کو مکمل وسائل فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن