(UR)سیکیورٹی(UR)خبریں

میدان وردگ، بڑی مقدارمیں اسلحہ برآمد

میدان وردگ، بڑی مقدارمیں اسلحہ برآمد
کابل (بی این اے ) میدان وردگ کی پولیس کمانڈ نے اس صوبے کے ضلع بہسود میں متعدد ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کرنے کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان یوسف اسرار نے باختر نیوز بتایا کہ ان ہتھیاروں اور گولہ بارود میں چار کلاشنکوف، ایک فائیو شاٹ، ایک pcpایئرگن اور تین پستول شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود علی پور نامی سابق جنگجو سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کے قبضے سے ملا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی طرح کا ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا جاچکاہے ان میں سے زیادہ تر سابقہ دور حکومت کے وارلاڈزسے حاصل کیا گیاہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن